لاہور 26 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں مخالف حکومت مذہبی رہنما علامہ طاہر القادری ‘ ان کے فرزندان اور ان کی پارٹی پاکستان عوامی تحریک کے دو ارکان کو ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزم قرار دیدیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان تمام کے خلاف لاہور میں احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کے مقدمہ میں سمن جاری کئے گئے تھے تاہم وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر انہیں مفرور ملزم قرار دیدیا گیا ہے ۔ طاہرالقادری نے پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان کے ساتھ گذشتہ 10 اگست کو حکومت مخالف تحریک شروع کی تھی۔