اسلام آباد /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مہلک حملے کے کلیدی سازشی جو باچا خان یونیورسٹی پر کیا گیا تھا، آج دھمکی دی کہ مزید تعلیمحی اداروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ سازشی نے کہا کہ یہ تمام منافقین کے پیداواری مراکز ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں طالبان کے قائد عمر منصور نے انتباہ دیا کہ موجودہ تعلیمی نظام اس کے بقول سیاسی بنیادوں پر قائم ہے۔ انصاف، دفاع اور جمہوری ادارے نہیں ہیں۔ انھوں نے دس منٹ طویل ویڈیو پیغام میں جو فیس بک پر شائع کیا گیا ہے، کہا کہ ہم تعلیمی اداروں پر حملوں سے آغاز کریں گے۔ یہ ویڈیو پشتو زبان میں ہے، جس کا اردو ترجمہ شائع کیا گیا ہے۔ منصور کے ہمراہ مسلح افراد موجود ہیں۔ اس کی لمبی اور لہراتی ہوئی داڑھی ہے۔ باغی قائد نے بھرپور اعتماد کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کا پورا نظام بے دینوں کا ہے، ہم اسے بدل دیں گے۔ اسکولس، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر پورے پاکستان میں حملے کئے جائیں گے۔ یہ تمام منافقین پیدا کرنے کے مراکز ہیں، ہم ایسے تمام مراکز کو تباہ کردیں گے۔ منصور نے کہا کہ پشاور فوجیوں کو نشانہ بنانے کی بجائے، ہم ان مراکز پر حملے کریں گے، جو ایسے افراد پیدا کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو کہاں فلم بند کیا گیا تھا، پتہ نہیں چل سکا، لیکن یہ افغانستان میں تیار کیا گیا تھا، جہاں کئی پاکستانی عسکریت پسند ملک سے اخراج کے بعد روپوش ہیں۔