پاکستان ہندکیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں : نواز شریف

اسلام آباد۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان’’باہمی احترام اور مساوی اقتداراعلیٰ‘‘ کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ ’’معمول‘‘ کے روابط کا خواہاں ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے آج ان الفاظ کے ساتھ ہندوستان کو اہم پڑوسی قرار دیا ۔ نواز شریف نے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط کو پی ایم ہاؤز میں اُن کے ساتھ میٹنگ کے دوران بتایا کہ ہندوستان ہمارے لئے اہم پڑوسی ہے اور ہم اس ملک کے ساتھ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ باسط نے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو پاکستان ۔ ہندوستان تعلقات کے موجودہ موقف سے واقف کرایا ۔