پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کا پابند :تہمینہ جنجوعہ معتمد خارجہ پاکستان

اسلام آباد ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تمام دیرینہ مسائل بشمول تنازعہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا پابند ہے ۔ معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے آج وفود کی سطح کے ایک اجلاس میں کہی جس میں جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجی امور ، نوبوکیشی بھی شامل تھے ۔ تہمینہ نے جاپان کے وفد کو پاکستان کی ان تمام کوششوں سے واقف کروایا جب وہ افغانستان اور ہندوستان سے ربط پیدا کیرنے کیلئے کررہا ہے ۔ یہ کوششیں وزیراعظم کے پرامن پڑوس کے نظریہ کے ایک حصہ ہیں ۔ انہوں نے تمام دیرینہ مسائل بشمول جموں و کشمیر تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات کا پابند ہونے کا ادعا کیا ۔ جنجوعہ نے کہا کہ امن کے فروغ اور افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے تیار ہیں۔