پاکستان ہائی کمیشن کی دعوتِ افطار

نئی دہلی ، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط اور تنازعہ کشمیر کی عاجلانہ یکسوئی پر زور دیا، پاکستانی قاصد برائے ہند عبدالباسط نے اس ضمن میں تبصرہ افطار پارٹی میں کیا، جس کا اہتمام یہاں احاطہ پاکستان ہائی کمیشن میں کیا گیا۔ آج ہی ضلع پلوامہ میں مشتبہ لشکرطیبہ دہشت گردوں نے آٹھ سی آر پی ایف جوانوں کو ہلاک اور 21 دیگر کو زخمی کردیا۔