پاکستان کے 68 وکیلوں پر اہانت مذہب مقدمہ

لاہور 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے 68 وکیلوں پر اہانت مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے انہوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے ایک صحابی کے ہمنام پولیس عہدیدار کے خلاف نعرہ بازی کی تھی کوتوالی پولیس نے اہانت مذہب قانون کے تحت 68 وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ان میں 60 نامعلوم ارکان جسٹس بار اسو سی ایشن جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسو سی ایشن پولیس کے انچارج عمر دراز کے خلاف اپنے ساتھی وکیلوں کو گرفتار کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔