پاکستان کے 5 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت

اسلام آباد 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوجی عدالت نے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گروہ واری قتل عام اور لڑکیوں کے اسکول پر حملے کی پاداش میں سزائے موت سنائی ہے۔ آرمی سربراہ جنرل راحیل شریف نے 5 ملزمین کی سزائے موت کی توثیق کی۔ ایک اور دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ سال فوج کی جانب سے چلائے جانے والے اسکول پر حملہ کرتے ہوئے انتہا پسندوں نے قتل عام کیا تھا۔ اِس حملے میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر اسکولی طلبہ تھے۔ 6 دہشت گردوں کے منجملہ 5 کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔