پاکستان کے 3 سینئر عہدیداروں کو امریکی ویزا کی اجرائی پر امتناع

اسلام آباد۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کی وزارت داخلہ کے تین سینئر عہدیداروں کو ویزا جاری کرنے پر امتناع عائد کررہا ہے جو دراصل درجنوں پاکستانی شہریوں کو ان کی ویزا کی مدت برخاست ہونے کے باوجود امریکہ میں قیام کے خلاف امریکی حکومت کی کارروائی اور انہیں وطن واپس بھیجنے سے پیدا ہوئی کشیدگی کا نتیجہ ہے۔ دریں اثناء منگل کے روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیت قومی اسمبلی کی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے خارجی اُمور کو امریکہ کی جانب سے ویزا جاری کرنے پر پابندی سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ جن افسران پر امتناع عائد کیا گیا ہے، ان میں وزارت داخلہ ایڈیشنل سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹس شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ امریکی قیام تقریباً 70 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم حکومت نے ان سے پہلے تمام ضابطوں کی تکمیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران زائد از 100 پاکستانی شہریوں کو ویزا کی مدت گزر جانے کے باوجود امریکہ میں غیرقانونی قیام کرنے کی پاداش میں واپس بھیج دیا ہے۔