کراچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں تیار کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ عجیب و غریب انکشاف کیا گیا ہے کہ 2010 ء سے کم و بیش 16 پاکستانی صحافی اپنی ڈیوٹی سے مربوط خطروں کو مدنظر رکھتے ہوئے روپوش ہوگئے ہیںیا جلاوطنی اختیار کرلی ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (EPJ) کے ذریعہ جمع کی گئی اطلاعات کے مطابق ایسے صحافی جو اپنے ہی وطن سے فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، اُن کی تعداد 450 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں صرف اُن ہی صحافیوںکا تذکرہ ہے جو ڈیوٹی سے مربوط خطروں کی وجہ سے جلاوطن پر مجبور ہوئے اور کم سے کم تین ماہ اسی طرح گزارے۔ ملک شام کو رپورٹ میں صحافیوں کے لئے انتہائی خطرناک ملک سے تعبیر کیا گیا ہے جس کے بعد ایتھوپیا اور ایران کے نام بتائے گئے ہیںجہاں سے بالترتیب 57 اور 52 صحافی جلاوطنی اختیار کرلئے۔ آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحافیوں کو سزائے قید ہوجانے کا بھی خوف تھا اور اس خوف کے تحت ملک سے راہ فرار اختیار کرنے والے صحافیوں کو تناسب 42% ہے۔