لاہور ۔ 21 ئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی صدر برائے نارکوٹکس کنٹرول اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سردار علی محمد مہر قلب پر حملہ کے باعث انتقال کر گئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ سردار علی نے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے موضع خان گڑھ میں آخری سانس لی۔ ریڈیو پاکستان نے یہ رپورٹ دی۔ یاد رہیکہ 2002ء تا 2004ء کے درمیان مرحوم سندھ کے 24 ویں وزیراعلیٰ رہے۔ جاریہ سال اپریل میں ان کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں کے حملہ دوران وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سردار علی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا۔