پاکستان کے وزیرریلوے انتخابی دھاندلیوں پر برطرف

اسلام آباد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کو سخت دھکا لگا جبکہ پاکستان کے انتخابی ٹریبونل نے آج ان کے بااعتماد ساتھی وزیر ریلوے کو 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے الزام میں نااہل قرار دیا اور ان کے حلقہ انتخاب لاہور میں دوبارہ رائے دہی کا حکم دیا۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں وزارت سے برطرف کردینے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے انتخابی دھاندلیوں کی بناء پر لاہور سے ان کے انتخاب کو کالعدم بھی قرار دیا۔