واشنگٹن 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کراچی ائرپورٹ پر دہشت گرد حملہ کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں کے تعلق سے کسی طرح کی فکر کی ضرورت نہیں ہے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نائب ترجمان میری ہارف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ حکومت پاکستان اس کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اور فی الحال اس کی حفاظت کے تعلق سے فکر کی ضرورت نہیں ہے ۔
مغربی جرمنی میں طوفان، ایک ہلاک
برلن ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی جرمنی میں گزشتہ رات شدید طوفان کے نتیجے میں متعدد شہروں میں روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔ صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سب سے زیادہ اثر پڑا، جہاں صوبائی دارالحکومت ڈوسلڈورف کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا، جسے 150 کیلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے پر ایک گھنٹہ بند رکھنا پڑا ہے۔