پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی آمد

نئی دہلی 2 ؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نئے ہائی کمشنر بائے ہندوستان عبدالباسط آج نئی دہلی پہنچے ۔ موجودہ ہائی کمشنر سلمان بشیر سے جائزہ حاصل کریں گے ۔ دو سال کی مدت کے بعد وہ سبکدوش ہوئے ہیں ۔ وزارت داخلہ عہدیداروں اور ڈپٹی ہائی کمشنر منصور خان نے عبدالباسط کا ایرپورٹ پر خیرمقدم کیا ۔