پاکستان کے نئے’’رعد‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کامیابی سے نئے دیسی ساختہ کروز میزائل کا تجربہ کیا جو نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس 350کلومیٹر کے فاصلہ تک منتقل کرسکتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کے کئی شہر اس کی زد میں ہوں گے ۔ میزائل ’’رعد‘‘ پاکستان کو دفاعی صف آرائی کی صلاحیت زمین اور سمندر دونوں محاذوں پر فراہم کرے گا ۔کیونکہ یہ انتہائی پیچیدہ کروز ٹکنالوجی سے تیار کردہ میزائل ہے جو صرف دنیا کے چند ممالک نے تیار کیا ہے ۔ پاکستانی فوج نے کہا کہ جدید ترین رعد کروز میزائل کم بلندی پر ، ناقابل عبور پہاڑی علاقوں میں انتہائی تیز رفتار سے نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس منتقل کرسکتا اور اپنے ہدف پر وار کرسکتا ہے ۔