اسلام آباد 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کامیابی سے مختصر مسافتی زمین سے زمین پر وار کرنے والے بین البراعظمی میزائیل حتف ۔ III کی آزمائشی پرواز کی۔ کامیاب پرواز کا اختتام فوجی دفاعی افواج کی کمان کی فیلڈ تربیتی مشق کے مقام پر ہوا، اِس آزمائش کا مقصد اس میزائیل کی کارکردگی کیلئے تیار حالت کی جانچ کرنا تھا۔ علاوہ ازیں اِس کی مختلف صلاحیتوں والے ہتھیاروں کے نظاموں کو بہتر بنانا تھا۔ آزمائشی پرواز کا مشاہدہ سربراہ افواج جنرل راحیل شریف، ڈائرکٹر جنرل دفاعی طیارہ ڈیویژن لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور دیگر سینئر فوجی عہدیداروں اور سائنسدانوں نے کیا۔