پاکستان کے مختصر مسافتی میزائیل حتف کی آزمائشی پرواز

اسلام آباد 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کامیابی سے مختصر مسافتی زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائیل حتف ۔IX کی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ اس میزائیل کا دائرہ کار 60 کیلو میٹر ہے اور یہ ہندوستان کے کئی علاقوں پر وار کرسکتا ہے۔ میزائیل کی آزمائشی پرواز جسے نصر بھی کہا جاتا ہے کامیابی سے منعقد کی گئی ۔ایک عصری ملٹی ٹیوب لانچر سے نشانے لگائے گئے۔ مسلسل چار میزائیل داغے گئے اور ان سب کی آزمائشی پرواز کامیاب رہی۔ دوران پرواز میزائیل کی نقل و حرکت کی صلاحیت پر رد عمل ظاہر کرنے والے نظام نے تیز رفتار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مکمل دھاک کا مظاہرہ کیا گیا جو موجودہ خطروں کے خلاف قائم کی جاسکتی ہیں۔ صدر نشین جوائنٹ چیفس آف اسٹافس کمیٹی جنرل رشاد محمود نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور سنگ میل کامیابی ہے۔