نئی دہلی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان اپنے پڑوسی پاکستان کے ساتھ دہشت گردی و تشدد سے پاک ماحول میں خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ۔ پاکستان کے کل جمعرات کو قومی دن کے موقع پر صدر مکرجی نے اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے نام مکتوب میں ہندوستان کی اس خواہش کا اظہار کیا۔