پاکستان کے فضائی حملے، 44 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد۔2مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج نے افغان سرحد کے قریب حساس قبائیلی علاقوں میں فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں تقریباً 44 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ کے تراہ میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دتاکھیل علاقہ میں 16 ہلاک ہوئے جن میں اکثریت بیرونی دہشت گردوں کی ہے۔ فوج نے اکٹوبر 2014 ء میں یہاں بڑے پیمانے پر طالبان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔