۔8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 23 زخمی
کراچی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 23 زخمی ہوگئے جبکہ ایک گھنٹے کے اندر اندر پاکستان کے شورش پسند جنوب مغربی علاقہ بلوچستان میں 3 خودکش حملے کئے گئے ۔ ایک خودکش بم بردار نے ایک پولیس لاری کے قریب جو ایرپورٹ روڈ سے گزررہی تھی دارالحکومت کوئٹہ میں خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔جس سے کم از کم 8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون سے کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا ۔ بلوچستان کے سربراہ پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ آدھا گھنٹہ قبل دو خودکش بم برداروں نے سرحدی کور کی چوکھی پر کوئٹہ کے مضافات میں حملہ کیا جو فوجی دو خودکش برداروں کی ہلاکت سے موقع واردات پر پہونچے تھے ان خودکش حملوں کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس آئی کے افسر روابط عامہ کی اطلاع کے بموجب اس حملے میں 8 فوجی زخمی بھی ہوئے ۔ فوج کو عسکریت پسند چن چن کر حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن سرحدی کور کے فوجیوں کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ مہلوک اور زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔