پاکستان کے صوبہ سندھ میں زبردست بارش ‘6 ہلاک

کراچی ۔ 28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 6افراد بشمول 3بچے ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ جب کہ موسلادھار بارش پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں بشمول ساحلی شہر کراچی میں زبردست بارش ہوئی ۔ اچانک موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگئی ۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہر کے کئی علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ۔بچاؤ کارکنوںکے بموجب مختلف علاقوں میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں تین نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں ۔ دو لڑکے شیدی گوٹھ علاقہ میں غرق ہوکر ہلاک ہوئے ۔ غرق ہونے والے ایک لڑکے کو بچالیا گیاتھا لیکن وہ اسپتال میںجانبر نہ ہوسکا ۔