پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ میں دہشت گرد سرگرمیاں جاری : ہند

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ میں دہشت گرد سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ دہشت گردی کو استعمال کرنا ریاستی پالیسی ہے اور یہ پالیسی اس ملک کی زمین میں گہرائی سے دھنسی ہوئی ہے۔ فوجی دارالحکومت میں پرامن باہمی تعلقات کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ اس کو بتایا گیا تھا۔ وزارت دفاع کی سالانہ رپورٹ 2014-15ء میں بتایا گیا کہ ہندوستانی سمندری خطہ میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھی تشویشناک ہیں۔ حکومت نے جنوبی چین کے سمندر میں علاقائی تنازعات کی یکسوئی کیلئے پرامن بات چیت کی ضرورت بھی ظاہر کی ہے۔