پاکستان کے ساتھ شیرازہ بندی کیلئے مفتی سعید کی وکالت

جموں ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترقی کیلئے مطلوب اقدامات اور امن کی بحالی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر جموں کشمیر مفتی محمد سعید نے آج پاکستان کے ساتھ شیرازہ بندی کیلئے پرزور وکالت کی۔ امن ہی ترقی کا ضامن ہے۔ امن کا مطلب ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ شیرازہ بندی ہے۔ مفتی سعید نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے آخری دن اپنی اختتامی تقریر میں کہا کہ ہم کو حکومت ہند حکم نہیں دے سکتی اور اپنی بیرونی پالیسیوں سے متعلق انہیں پابند بنا سکتی ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ شیرازہ بندی کے خواہاں ہے اور امن و ترقی کیلئے یہی بہتر ہے۔ پاکستان نے ہمارے ساتھ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔