پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 19.6 فیصد اضافہ

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی اسمبلی پاکستان میں اپنا مکمل میعاد کا چھٹواں بجٹ پیش کرتے ہوئے اس کے ایک حصہ کے طور پر پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ برائے 2018-19 کو 1.1 ٹریلین (تقریباً 9.6 ارب پاؤنڈ اسٹرلنگ) کردیا۔ جو گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ میں 19.6 فیصد اضافہ ہے جو 920 ارب روپئے ہوتا ہے۔ پاکستان نے ہندوستان کے دفاعی بجٹ کی بہ نسبت تاہم اپنے بجٹ کو کم قیمت بتایا۔ تازہ مختص کردہ رقم 10.11 فیصد زیادہ ہے۔ بہ نسبت گزشتہ سال کے پاکستانی دفاعی بجٹ کے جو 999 بلین روپئے تھا۔ دفاعی اخراجات پاکستان کے مکمل بجٹ کا 21 فیصد ہیں۔ 2018-19 ء کے لئے یہ جی ڈی پی کا 3.2 فیصد ہیں۔ درحقیقت دفاعی بجٹ میں 2018-19 ء کے لئے اضافہ پی ایم ایل نواز شریف پارٹی کے 2013 ء میں برسر اقتدار آنے کے بعد اعظم ترین اضافہ ہے۔ یہ ایک ایسے وقت پیش کیا جارہا ہے جبکہ سیول ۔ فوجی کشیدگی میں ملک گیر سطح پر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہندوستان کا دفاعی بجٹ اِس کے برعکس 2018-19 ء کے لئے 2.95 لاکھ کروڑ روپئے (4.5 ارب پاؤنڈ اسٹرلنگ) ہے جو 7.81 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اِس کا بجٹ 2.74 لاکھ کروڑ روپئے (4.2 ارب پاؤنڈ اسٹرلنگ) تھا۔ پاکستان کی بہ نسبت ہندوستان کے دفاعی اخراجات صرف جی ڈی پی کا 1.58 فیصد برائے 2018-19 ہیں۔