پاکستان کے خلاف امریکی اقدام کسی بھی وقت متوقع

واشنگٹن ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤز نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف خصوصی کارروائی کا اس ہفتہ اعلان کرے گا تاکہ پاکستان کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری نے کہا کہ پاکستان کو چاہئیے کہ وہ دہشت گردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ 24 تا 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے خلاف اقدامات کی تفصیلات کا اعلان کرے گا ۔ پاکستان نے امریکہ کے حالیہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔