پاکستان کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس اور پاپڑ وغیرہ پر پابندی

کراچی,8اکتوبر (سیاست ڈ اٹ کام) سندھ بھر کے خانگی تعلیمی اداروں کی کینٹین میں محکمہ تعلیم کے زیرانتظام ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے سافٹ ڈرنکس، فلیورڈ چپس، پاپڑ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کا اطلاق فوری نافذ العمل ہے ۔اس حوالہ سے بتایا گیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی پہلی سائنٹیفک پینل میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ انسانی صحت کے لیے مضراشیا پر پابندی لگادی جائے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تیل میں فرائی پاپڑ سمیت رنگ دار اسنیکس، سافٹ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔اس بارے میں فوڈ اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل ریاض خان محسود نے بتایا تھا کہ 20 اعلی خوراک کے ماہرین کی جانب سے ایک اجلاس میں مختلف اشیاء پر پابندی کی تجویز دی گئی، جس میں سے کچھ چیزوں پر پابندی لگادی جبکہ دیگر کو بہتری کے لیے کچھ وقت دیا