پاکستان کے بلدی انتخابات میں خواتین کی رائے دہی پر پابندی

اسلام آباد ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خیبر ۔ پختونخواہ صوبہ کے بلدی انتخابات میں قبائیلی سرداروں نے خواتین کو حق رائے دہی سے محروم کردیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس شورش زدہ علاقہ میں دوبارہ رائے دہی کا حکم جاری کیا ہے۔ گلگت اور باتستان میں منعقد شدنی انتخابات پر ہندوستان کے ریمارک پر پاکستان نے شدید اعتراض کیا ہے اور ہندوستان پر پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ 8 جون کو منعقد شدنی انتخابات پر وزارت خارجی اُمور کے ترجمان وکاس سروپ نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ انتخابات کے ذریعہ پاکستان اُن علاقوں پر اپنے غیر قانونی اور جبری قبضہ کو قانونی رنگ دینا چاہتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک آزاد اور غیر جانبدار استصواب رائے کروائے جانے کی ضرورت ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں میں بھی کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازعہ معاملہ ہے۔