نیو یارک۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ورلڈ بینک سے ایک بار پھر ہند۔پاک پانی تنازعہ حل کرانے کی درخواست کی۔نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی، اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر عالمی بینک کو بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے پاکستان چاہتا ہے کہ ورلڈ بینک ثالثی کا کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر ہوتا جارہا ہے اور پاکستان اس سے بری طرح متاثر ہوگا، عالمی بینک کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اور کوشش کی جائے گی۔