کوئٹہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا نے اس پشتون اکثریتی آبادی والے علاقے میں ہوئے اس واقعے میں دو افراد کے ہلاک اور پندرہ زخمیوں کی اطلاعات دی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔