پشاور۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ پشاور کی ایک مسجد کے اندر بم دھماکہ سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ پردہ باغ کے قریب پیش آیا۔ فوج اور راحت رسانی ٹیمیں مقام واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دریں اثناء شورش زدہ شمالی وزیرستان میں ترقی یافتہ دھماکو آلہ کے پھٹ پڑنے سے کم از کم 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ کھجوری کے قریب کیا گیا۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب جمعرات کے دن بھی 9 فوجی ہلاک اور کئی دیگر آلہ کے پھٹ پڑنے سے زخمی ہوئے تھے۔