بیجنگ ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے چین کی فوج کے سربراہ جنرل ہان ریگن سے صیانتی مسائل، چین ۔ پاکستان معاشی راہداری، دفاعی تعاون اور علاقائی باہمی مسائل پر بات چیت کی۔ باجوا تین روزہ سرکاری دورہ پر اتوار کے دن بیجنگ پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ وزیرخارجہ چین وانگ ای کے دورہ پاکستان کے جواب میں ہورہا ہے۔ وزیرخارجہ چین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سربراہ پاکستانی فوج جنرل باجوا کے ساتھ صیانتی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی تھی۔
امریکی مصنوعات پر چین کا جوابی 60 ارب ڈالر مالیتی ٹیکس
بیجنگ ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج امریکہ پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی اشیاء پر 60 ارب امریکی ڈالر مالیتی نئے ٹیکس عائد کردیئے۔