پاکستان کی فوجی کارروائی سے بچ کر فرار ہونے پاکستانی طالبان بال اور داڑھی منڈوارہے ہیں

بنوں۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینکڑوں طالبان جنگجو اپنی داڑھیاں منڈوارہے اور سر کے بال ترشوا رہے ہیں تاکہ پاکستانی فوج کی جارحانہ کارروائی سے بچ کر قبائیلی علاقہ سے فرار ہوسکیں۔ ایک پناہ گزیں نے عسکریت پسندوں کے اقتدار کے دور میں حالاتِ زندگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند اُس دور میں پُرتعیش زندگی گزار رہے تھے۔ میراں شاہ کے حجام اعظم خان نے کہا کہ تقریباً 5 لاکھ افراد جارحانہ فوجی کارروائی کا انتظار کررہے تھے۔ اس نے کہا کہ جاریہ ماہ اس کا کاروبار زبردست رہا، کیونکہ پاکستانی فوج کے حملہ سے بچنے کے لئے عسکریت پسند اپنے بال ترشوا رہے تھے اور داڑھیاں منڈوا رہے تھے۔ بنوں سے جہاں اعظم خان کی دکان ہے، کثیر تعداد میں لوگ فرار ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے ایک ڈرون حملہ میں گزشتہ نومبر میں پاکستانی طالبان کے سابق قائد حکیم اللہ محسود ہلاک ہوگئے تھے۔