جموں ۔ 19مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی شدید شلباری اور فائرنگ کے ایک دن بعد جس میں یہاں پانچ لوگ بشمول ایک بی ایس ایف جوان کی ہلاکت ہوگئی تھی، آج جموں ریجن میں انٹرنیشنل بارڈر پر صورتحال مجموعی طور پر پرامن رہی لیکن متاثرہ علاقوں میں اسکولس کو احتیاطی اقدام کے طور پر آج دوسرے دن بند رکھا گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جموں، کتھوعہ اور سامبا ڈسٹرکٹس میں انٹرنیشنل بارڈر پر رات کے دوران دو مقامات پر معمولی واقعات کو چھوڑ کر صورتحال گزشتہ چند دنوں کے مقابل پرامن رہی۔