جموں ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کل رات بھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتی رہی اور جموں و سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 19 دیہاتوں اور 25 بارڈر سرحدی چوکیوں پر شلباری و فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ بی ایس ایف نے بھی جوابی کارروائی کی۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے چھوٹے اور آٹومیٹک ہتھیار استعمال کئے جس کے ذریعہ وہ شلباری اور مارٹر بمباری جاری رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف جوانوں نے اس کا سخت جواب دیا اور آج صبح تک بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے 19 سرحدی دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر آر ایس پورہ دیویندر سنگھ نے کہا کہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن تریوا سرحدی دیہات میں شلباری کی وجہ سے 3 گائے ہلاک ہوگئیں۔ دیہاتی عوام کے تخلیہ کی وجہ سے جانی نقصانات سے بچا جاسکا۔ اگست میں اب تک 20 سے زیادہ جنگ بندیاں کی خلاف ورزی ہوچکی ہیں۔ پاکستانی فوج نے اچانک فائرنگ اور شلباری میں اضافہ کردیا ہے۔ کل دن بھر بھی پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ جاری رہی۔
اشتعال انگیز ی کا موثر جواب
دیا جارہا ہے :ارون جیٹلی
جانگی پور (مغربی بنگال)۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی متعدد جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے درمیان وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ پاکستانی فوج مسلسل اشتعال انگیز کررہی ہے اور ہماری مسلح افواج اس کا موثر جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے مرشد آباد کیمپس آف مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں اور آج اس کا اعادہ کررہے ہیں کہ گزشتہ چند دن میں پاکستانی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مسلح افواج اور بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف ہمارے علاقہ اور عوام کا مکمل تحفظ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج موثر جواب دے رہی ہے