پاکستان کی سیزفائر خلاف ورزی

جموں ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان رینجرس نے آج ضلع جموں کے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس دو بارڈر آوٹ پوسٹس پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ ایک بی ایس ایف عہدیدارنے کہا کہ پاکستانی رینجرس نے آج دوپہر سامبا سیکٹر میں کھورا اور نواپند کی دو سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے کچھ دیر تک فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو زخم آئے۔ ماہ فبروری میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستانی شل باری اور فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوئی اور زائد از 10 ہزار کو نقل مقام کرنا پڑا تھا۔