پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی

جموں 26 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی افواج نے جموں ضلع میں لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی ٹھکانوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ فوج کی جانب سے بھی فائرنگ کا جواب دیا گیا ۔ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے پلن والا سیکٹر میں سرحدی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے ۔ یہ فائرنگ کل رات دیر گئے شروع کی گئی ۔ فوجی دستوں نے بھی ٹھکانے سنبھال لئے اور انہوں نے پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد یہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ میں کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج پاکستانی فوج کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔