جموں۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی فوج نے گذشتہ 9دن کے دوران تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اُس نے ہندوستانی چوکیوں پرہلکے اسلحہ سے فائرنگ کی اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ سرحد کی حفاظت پر مامور فوج نے جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ رات 23.45بجے تک جاری رہا ۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ میندھر سیکٹر میں پاکستانی فوج نے چھوٹے اسلحہ اور خود کار ہتھیاروں کے ذریعہ فائرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی چوکیوں پر کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ یہ گذشتہ 9دنوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا تیسرا واقعہ ہے ۔ پاکستانی فوج نے 28اپریل اور اس سے پہلے 25اپریل کو اسی طرح جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔