پاکستان کی تعریف پر اداکارہ رمیا پر غداری کا الزام

بنگلورو۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سے سیاستدان بنی رمیا کو غداری کے الزام کا سامنا ہے جو ان کے خلاف پاکستان کے لوگوں کی تعریف کرنے پر کرناٹک کے ایک وکیل نے دائر کیا ہے۔ 33 سالہ رمیا کے ریمارکس پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑ گئی جبکہ بی جے پی اور اے بی وی پی ورکرس نے ان کے ریمارکس کوقوم دشمن قرار دیکر احتجاج کیا ہے۔

 

دو لاکھ روپئے کے جعلی نوٹوں کے
ساتھ ایک شخص گرفتار
احمد آباد۔23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں احمد آباد شہر کے شاہ پور علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی کرائم برانچ نے کل دیر رات ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے دو لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کیے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ہوٹل کے نزدیک ریو فرنٹ سے بناس کانٹھا کے باشندہ رمیش بھائی ناران بھائی مکوانا (31) کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1000 روپے کے 200 جعلی نوٹ برآمد کئے گئے ۔پولیس اس شخص کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔