پاکستان کی تائید کے الزام پر سشماکی سرزنش

دو پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری ، بالی میں قونصل خانہ کی ہیلپ لائن
نئی دہلی ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج چار پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزا جاری کرنے کے احکام دیئے اور پاکستان کے شہریوں کو ویزا جاری کرتے ہوئے دانستہ طور پر اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے پر ذرائع ابلاغ کو جھڑک دیا۔ دریں اثناء انہوں نے انڈونیشیاء کے جزیرہ بالی میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے کی اطلاعات پر صورتحال پر نظر رکھنے کا ادعا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سفارتخانہ برائے انڈونیشیاء تمام مستحق ہندوستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہندوستانی قونصل خانے میں بالی میں ایک ہیلپ لائن وہاں کے مقامی ایرپورٹ پر کھول دیا ہے تاکہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی مدد کی جاسکے۔ سفیر برائے انڈونیشیاء پردیپ راوت نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

لشکرطیبہ کارکن گرفتار ، اہم مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام
نئی دہلی ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی محکمہ نے ایک مبینہ لشکرطیبہ کارکن کو گرفتار کرلیا اور ادعا کیا کہ وہ اہم مقامات جیسے فوجی کیمپوں اور برقی توانائی کے پراجکٹس پر حملے کرنے کی سازش کررہا تھا جس کو اس گرفتاری کے ذریعہ ناکام بنادیا گیا۔ ملزم عبدالنعیم شیخ ساکن اورنگ آباد (مہاراشٹرا) کو حال ہی میں وارناسی سے گرفتار کرلیا گیا۔ صیانتی محکمہ چند ماہ سے اس کا تعاقب کررہے تھے اور اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ مقدمہ مزید تحقیقات کیلئے این آئی اے کے سپرد کردیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر شیخ کشمیر کا دورہ کرچکا تھا اور وہا ںاہم مقامات پر حملوں میں ملوث تھا۔