پاکستان کی بحالی اعتماد اقدامات کی پیشکش متوقع‘آج مذاکرات کا احیاء

اسلام آباد۔2مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) توقع ہے کہ پاکستان سلسلہ وار نئے بحالی اعتماد اقدامات تجویز کرے گا جن میں 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کا احیاء بھی شامل ہوگا تاکہ سرحد پر ہندوستان کے ساتھ بغض و عنادکا خاتمہ کیا جاسکے ۔ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب معتمدین خارجہ سطح کے مذاکرات کا کل احیاء ہورہا ہے ۔ معتمدین خارجہ ہندوستان ایس جئے شنکر کل دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ جائیں گے اور کئی مسائل پر بات چیت کریں گے ۔ وہ فی الحال سارک یاترا پر ہیں ۔ پاکستان جئے شنکر کے سفر کی تیسری منزل پر ان کا استقبال کرے گا ۔ وہ پاکستان سے افغانستان جائیں گے ۔ نئے بحالی اعتماد اقدامات میں 2003ء کے جنگ معاہدہ کا احیاء بھی شامل ہے ۔ پاکستان ایک ماہ طویل دشمنی جو خطہ قبضہ اور عملی سرحد پر جاری ہے خاتمہ چاہتا ہے ۔ دیگر تجاویز میں ایک یادداشت مفاہمت بھی شامل ہیں تاکہ سرکاری سطح پر ایک دوسرے کے خلاف برسرعام بیانات نہ دیئے جائیں ۔ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے دمیان ایک معاہدہ سے سفارت کاری کوششوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ گذشتہ ہفتہ ہندوستان کے سینئر عہدیداروں کو معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت سے ڈرامائی نتائج کی توقع نہیں تھی لیکن اب انہوں نے پُرانداز میں کہا ہے کہ سارک یاترا صرف پاک یاترا نہیں ہے ۔ نئے شنکر سات ماہ بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جب کہ ہندوستان نے معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ کردی تھی کیونکہ پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہندوستان نے کشمیرعلحدگی پسندوں سے بات چیت کی تھی ۔ جنوبی ایشیائی اسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون ( سارک) ایک معاشی و جغرافی سیاسی گروپ ہے جس کے ارکان جنوبی اشیاء کے 8ممالک ہیں ۔