پاکستان کی ایل او سی کے پاس بھاری شلباری

سرینگر ۔ 26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی دستوں نے لائن آف کنٹرول کے پاس جموں و کشمیر میں آج زائد از 50مقامات پر مورٹار شل فائر کئے اور چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ بھی کی ۔ اس طرح کی خلاف ورزی گذشتہ تین یوم سے جاری ہے جس میں آج شدت پیدا کردی گئی ۔انڈین آرمی نے کہا کہ وہ سخت جوابی کارروائی کررہی ہے ۔
n n جموں و کشمیر میں این آئی اے نے آج 7 مقامات پر تلاشی مہم چلائی جن میں علحدگی پسند قائدین جیسے میرواعظ عمرفاروق کی قیامگاہ شامل ہے۔
n n وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج آج رات نئی دہلی سے چین کیلئے روانہ ہوئیں جہاں وہ روس ، ہندوستان ،چین اور دیگر وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گی ۔