اسلام آباد ۔25 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان میں برقی سربراہی کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں 2400 میگاوٹ بجلی حاصل کرنے حکام کو ہدایت کی ۔ کل منعقد ہوئے ایک مشترکہ وزارتی اجلاس کی نواز شریف نے قیادت کی جو پی ایم ہاؤس پر منعقد کیا گیا تھا جہاں ملک میں برقی سربراہی کی موجودہ صورتحال پر غور و خوض کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ، پانی و برقی اور فینانس ڈیویژن کو خصوصی ہدایت کی کہ 2015 ء تک 2400 تا 2500 میگاواٹ زائد بجلی پاکستان کو مل جائے ۔