نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے گذشتہ 3 سال کے دوران پاکستانی انٹلی جنس آپرٹیوز کی ایماء پر جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث 8 سابق فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کا تحریری جواب د یتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ گرفتار شدہ سابق فوجیوں کو پاکستانی انٹلی جنس کے کارندوں نے فراہمی ملازمت ، اسکالر شپ ، مالیاتی فوائد کا لالچ دے کر جاسوسی کروائی تھی ۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ پاکستانی جاسوسی کا یہ طریقہ ہوتا ہے کہ سابق فوجیوں کو اطلاعات اکھٹا کرنے کے لیے برسر خدمت اہلکاروں کے ساتھ ان کے تعلقات کو بروکار لایا جائے جس کے پیش نظر برسر خدمت عملہ اور سابق فوجیوں کو بیرونی انٹلی جنس کارندوں کی طریقہ کار کے بارے میں خبردار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایس آئی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت نے موثر تال میل اور حکمت عملی اختیار کی ہے تاکہ سرحد پار سے مداخلت کی روک تھام کے لیے سخت چوکسی پاکستانی ایجنسیوں کو پکڑنے کے لیے انٹلی جنس مشنری کو کارکرد بنادیا گیا ہے ۔۔