پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار

فیروز پور 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب پولیس نے مدھیہ پردیش کے دو شہریوں کو کنٹونمنٹ علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے اور کہا کہ یہ پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ شیو نارائن اور ارجن نامی دو افراد بھوپال کے قریب کے رہنے والے ہیں اور انہیں ایک گیسٹ ہاوز سے گرفتار کرلیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دونوں انٹرنیٹ پر اپنے پاکستانی دوستوں سے مسلسل ربط میں تھے ۔