پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی 50کروڑ 60لاکھ امریکی ڈالر امداد

اسلام آباد۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی مالیتیفنڈ نے 50کروڑ 60لاکھ امریکی ڈالر مالیتی قرض پاکستان کی کی مدد کیلئے منظور کیا ہے ۔ یہ تین سال کی مدت میں پاکستانی معاشی اصلاحات اور ترقی کیلئے دیا جائے گا ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے یہ فیصلہ واشنگٹن می ںپاکستانی معیشت کے جنوری تا مارچ 2015ء کی معاشی صورتحال کے ساتویں جائزے کے بعد کیا ۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبون نے خبردی ہے کہ اس سے پاکستان کو آٹھویں قرض کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ پہلی قسط پاکستان کو جاری ہفتہ میں ادا کی جائے گی۔