واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مزید 1005 بلین ڈالرس جاری کرنے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس طرح پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد مجموعی طور پر 3.2 بلین ڈالرس ہوگئی۔ آئی ایم ایف ایگزیکیٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا ایک تین سالہ پروگرام کے تحت جائزہ لیا جارہا تھا جو دراصل ایکسیٹنڈیڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) کے تحت تھا اور اس طرح چوتھے اور پانچویں جائزہ کے بعد آئی ایم ایف نے یہ بیان جاری کیا۔ آئی ایم ایف نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اندرون تین سال 6.8 بلین ڈالرس کی خطیر رقم فراہم کرے گا۔