واشنگٹن، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ کی مسلح افواج سروس کمیٹی کے چیئرمین جان میکین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ، پاکستان اور افغانستان کو اپنے اختلافات دور کرنا چاہیے ۔انہوں نے فانینسیل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امریکہ کا مشن مکمل ہونے میں مشکلات آئے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات کو بھلا کر جتنی جلدی اپنے کام میں لگ جائیں، اتنا ہی اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہوگا۔