پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی جھٹکا

پیرس، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو جمعہ کو ایک جھٹکا اور لگا جب بین الاقوامی ادارہ فائننشیل ایکشن انسٹینٹ فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مالی تعاون پر روک لگانے سے متعلق پاکستان کی کارروائی کی رفتار محدود ہے جس کی وجہ سے اسے مسلسل ‘گرے لسٹ’ میں رکھا جائے گا۔پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کی پاکستان کی لگام کسنے کی کارروائی کے درمیا ں ایف اے ٹی ایف کے اس بیان کو ہندوستان کی ایک اور فتح کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ ہندوستانی ایجنسیوں نے ایف اے ٹی ایف سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کو کسی طرح کی راحت نہ دی جائے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2019تک کی مدت میں کارروائی میں محدود پیشرفت کی وجہ سے پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے ۔ ایس ٹی اے ایف نے اس کے لئے مئی 2019 کی مدت مقرر کی ہے۔
ایس ٹی اے ایف نے اپنے بیان میں وقت کی تعمیل کرنے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال جون اور اکتوبر میں پھر سے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔