واشنگٹن۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو 14 لڑاکا طیارے، 59 فوجی تربیتی جیٹس اور 374 بکتر بند گاڑیاں حوالے کی ہیں، جن کا قبل ازیں امریکی افواج نے افغانستان اور عراق میں کیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کو ہٹا لیا ہے اور اس طرح ایگزیسٹیو ڈیفنس آرٹیکل زمرے کے تحت دفاعی ساز و سامان کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک داخلی کانگریشنل رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ ہندوستان نے قبل ازیں اس نوعیت کی دفاعی ساز و سامان کی پاکستان کو منتقلی پر شدید اعتراضات کئے تھے کیونکہ ہندوستان کو یہ اندیشہ ہے کہ پاکستان ان لڑاکا طیاروں کا استعمال ہندوستان کے خلاف کرے گا۔