دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے پر توجہ
اسلام آباد 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ نے پاکستان کو Ah-1Z وائپر حملہ ہیلی کاپٹرس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کی جاسکے ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ محکمہ دفاع نے پہلے ہی 5 ملین ڈالر کا معاہدہ بیل ہیلی کاپٹر کو دیا ہے اور یہ کمپنی پاکستان کو ہیلی کاپٹرس فراہم کرے گی ۔ یہ امریکہ کے 581 ملین ڈالر معاہدہ کا حصہ ہے ۔ زیادہ تر یہ ہیلی کاپٹرس امریکی بحریہ کے استعمال کیلئے تیار کئے جاتے ہیں ۔ اخبار ڈان نے لکھا ہے کہ پاکستان نے اپریل میں امریکہ سے درخواست کی تھی کہ 15AH-1Zہیلی کاپٹرس فروخت کرے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس وقت کتنے ہیلی کاپٹرس فراہم کئے جائیں گے اس رول پر امریکہ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی نوعیت کیا ہے ۔ ان میں سے بعض ہیلی کاپٹرس کو اگست 2018 تک سربراہ کئے جائیں گے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مجموعی کنٹراک کی قدر کا 10 فیصد یعنی 57.9 ملین امریکی ڈالر معاہدہ حکومت پاکستان نے دستخط کئے ہیں ۔ یہ ابتدائی معاہدہ ہے پہلے صرف دو ہیلی کاپٹرس روانہ کئے جائیں گے ۔ ماباقی 13ہیلی کاپٹرس کو بھی فراہم کیا جائے گا ۔
۔