واشنگٹن۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ نے پاکستان کو 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی 160 بکتر بند گاڑیاں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فروخت کا سرٹیفکیٹ امریکی کانگریس کو پیش کردیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بکتر بند گاڑیاں پاکستانی فوجیوں کو بارودی سرنگوں اور دھماکوں سے محفوظ رکھیں گی۔ گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پاکستان کی جانب سے 160 بکتر بند گاڑیوں کی درخواست دی تھی۔ دفاعی سازوسامان کی پاکستان کو فروخت سے جنوبی ایشیاء میں فوجی توازن پر اثر نہیں پڑے گا۔ ان گاڑیوں کی فراہمی سے پاکستانی فوج کے تحفظ کی سطح امریکی فوج کے مساوی ہوجائے گی۔